ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں کیلیفورنیا اور میری لینڈ کے طلباء بھی شامل ہو گئے

منگل 15 نومبر 2016 14:16

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں کیلیفورنیا اور میری لینڈ ..

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں دو امریکی ریاستوں کیلیفورنیا اور میری لینڈ کے طلباء بھی شامل ہو گئے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس اور میری لینڈ میں متعدد سکولوں کے طلبہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے نو منتخب صدر کے خلاف جلوس نکالے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن بارے پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ احتجاجی مظاہروں کا ایک مقصد امریکا میں مقیم اقلیتی برادریوں کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ امریکی عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ طلبہ نے ٹرمپ ہمارا صدر نہیں اور تارکین وطن کو خوش آمدید جیسے نعرے لگائے ۔ ان احتجاجی مظاہروں کے بعد امریکا کی دیگر کئی ریاستوں کے طلباء نے بھی نو منتخب صدر کے خلاف احتجاج کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :