مسلم لیگ( ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ ‘مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کریگی‘ میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی

رکن قانون سازاسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر کی بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 14:16

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)رکن قانون سازاسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں مثالی حکومت ہونے کا کردار اداء کرے گی کہ اللہ کے سامنے سجدہ شکربجالاتے ہیں کہ جس نے مسلم لیگ(ن)کوکامیابی سے ہمکنار کیا آزادکشمیربھر کی عوام کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے مسلم لیگ(ن)کو بھاری مینڈیٹ سے نوازااورتاریخی فتح دلوائی سازشوں افواہوں کے باوجود کشمیری عوام نے میاں نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ میاں نوازشریف ہی کشمیریوں کے حقیقی لیڈر ہیں اور عوام ان کے علاوہ دیگر کویکسرمستردکرچکی ہے انشاء اللہ عوام کی امیدوں پرپورااتریں گئے او ر آزاد کشمیر بھر میں محرومیوں کا خاتمہ کریں گئے سڑکوں،پانی،بجلی کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گئے میرٹ کاقیام اولین ترجیح ہے خلاف میرٹ کوئی کام نہیں ہوگا گڈگورنس کا قیام عمل میں آچکا ہے مسلم لیگ(ن)کوبھاری مینڈیٹ وفاق میں مسلم لیگ(ن)حکومت کی کارکردگی اور نواز شریف کے جذبہ کودیکھ کردیئے انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)پہلے کی طرح توقعات پرپورااترے گئی ،وزیراعظم آزادکشمیرکی جانب سے دسمبرتک بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان الیکشن میں کیئے گئے وعدوں کے تکمیل کی پہلی کڑی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)میرٹ پرٹکٹ جاری کرئے گئی آزاد کشمیر بھر میں ہسپتالوں ،سڑکوں ،سکولوں اور دیگر اداروں کی حالت خراب ہے انشاء اللہ سب کو ٹھیک کریں گے تانکہ عوام تبدیلی محسوس کریں آزاد کشمیر کے ہسپتالوں اور سڑکوں کی حالت کو ٹھیک کیا جائے پاکستان میں بعض لوگ انتشار پیدا کر رہے ہیں انھیں منہ کی کھانی پڑے گی انشاء اللہ کارکردگی کی بناء پر 2018ء میں ن لیگ ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی اور پھر نواز شریف وزیراعظم ہوں گے مسلح افواج پاکستان نہ صرف ملکی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں بلکہ وطن عزیزکو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے سی پیک منصوبے کی بھی نگہبان ہے وہ دن دور نہیں جب پاک چین دوستی کے عظیم سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے آگے کی جانب گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے بھی اسی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا اور آزادکشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا تا کہ آزاد کشمیر کو بھی تعمیر وترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام چاہتی ہے تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعمیر و ترقی ،میرٹ کی بالا دستی کے قیام ممکن ہو سکے اور بیس کیمپ کو مضطوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میا ن نواز شریف کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے گی حکومت پاکستان اور آرمی چیف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے جانے کا اعلان کیا اور عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا سرکاری ملازمین کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا جو ٹھیک کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا سکولوں ،کالجوں میں اساتذہ کو حاضر ہو نا ہوگا ٹھیکہ سسٹم کا دور ختم ہو چکا ہے اب جو ڈیوٹی نہیں کر ے گا وہ استعفی دے کر اپنے گھر خود ہی چلا جائے نہیں تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی ہو گی جو سرکاری ملازم دیانت داری اور ایمانداری سے اپنا کام کرتا ہے اس گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے میں کسی کو بھی کسی کا حق مارنے نہیں دوں گا ہمارے دور حکومت میں حق داروں کو ان کا حق ضرور ملے گا جب بھی کسی کا حق مارا جائے تو پھر لوگ ریاست کے خلاف ہو جاتے ہیںمیں ریاست میں حقیقی طور پر انصاف اور قانون قائم کرنا چاہتے ہیںچوہدری مجید نے انفرادی طور پر لوگوں کو نواز پھر بھی پیپلز پارٹی کو دو سیٹیں ملیں اس وقت 43فیصد لوگ صاف پانی سے محروم ہیں انھیں بھی صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے لوگوں نے ہمیں ووٹ پیپلز پارٹی کی کرپشن ،لاقانونیت ،میرٹ کی پامالی کی وجہ سے دیے ہیں اگر ہم نے بھی درست کام نہیں کیے تو ہمارا حشر بھی ان سے برا ہو گا جن حکمرانوں نے غریبوں اور حق داروں پر شفقت نہیں کی وہ زلیل و رسوا ہوئے پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں روپے کی خرابیاں پیدا کی ہیں انھیں درست کرنے میں ٹائم لگے گا ۔

۔