ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی راجہ انصل سے مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں کی ملاقات

ضلع جہلم ویلی کے مسائل کے حل کیلئے مل کرکام کرنے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 15 نومبر 2016 14:16

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی راجہ انصل خا ن سے مسلم لیگ(ن)کے راہنمائوں سیدتصویرنقوی،چیئرمین راجہ فریدخان،راجہ توصیف خان،سیدانتصار گیلانی کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کے وفد نے ملاقات کی ضلع جہلم ویلی کے مسائل کے حل کے لیئے مل کرکام کرنے اور نوزائیدہ ضلع جہلم ویلی کے مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات اٹھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیااس دوران وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی راجہ انصل خا ن نے کہا کہ ہٹیاں بالا جہلم ویلی میرا دوسراگھر ہے اور اپنے گھر کے مسائل کون نہیں جانتا وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی طرف سے بھی خصوصی ہدایت ہے کہ ضلع کے مسائل کے حل اور گڈ گورنس پر عملدرآمد کیا جائے عوام کی مشاورت سے ضلع جہلم ویلی کے مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات اٹھائیں گئے ضلع کونسل ہر قسم کے تعاون کے لیئے تیار ہے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کارکنان و عوام علاقہ ہٹیاں بالا کے لیئے کھلے ہیں مسائل کا حل عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے اس کے لیئے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گئے