حلقہ چا ر کھڑی شریف میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغازشروع ،محلوں ،گلیوں کی سڑکوںکو پختہ کرنے کا کام اور حلقہ بھر کے پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا

رکن قانون ساز اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف چوہدری رخسار احمد کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 14:15

کھڑی شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) حلقہ چا ر کھڑی شریف میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغازشروع ،محلوں ،گلیوں کی سڑکوںکو پختہ کرنے کا کام اور حلقہ بھر کے پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا ‘حلقہ کے عوام نے جو عزت مجھے دی ہے اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں گڈ گورننس کی نئی قائم کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار رکن قانون ساز اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف چوہدری رخسار احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری رخسار نے کہا کہ آزاد خطہ میں قائم ہونے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے آتے ہی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں گڈ گورننس کی نئی مثال قائم کی ہے پورے آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے کام شروع ہو چکے ہیں انشاء اللہ راجہ فارو ق حیدر خان کی قیادت میں آز اد خطہ کو ماڈل سٹیٹ بنا کر د م لینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ چار کھڑی میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے حلقہ بھر میں ترقیاتی اسکیموں کا آغاز اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ننھے پائوں چل کر اپوزیشن کی اب تو آزاد خطہ میں اللہ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت قائم ہو چکی ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں انشاء اللہ پانچ سال پورے کرتے ہوئے آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں ماڈل سٹیٹ بنانے کے لیے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیر کو مثالی خطہ بنائیں گے قائد میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر کے عوام سے بے حد پیار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمارے اچھے فیصلوں کی وجہ سے پریشان ہیں مسلم لیگ ن مستقل مزاجی سے کام کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ چار کھڑی شریف کے کارکن میرے دست و بازو ہیں انہیں کبھی بھی نہیں بھول سکتا کارکن اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں انشاء اللہ حلقہ کے عوام اور کارکنوں مرتے دم تک کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا ۔

متعلقہ عنوان :