گوادر پورٹ کے افتتاحی تقریب میں شرکت ایک اعزاز ،زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات تھے ‘ احسن خان

منگل 15 نومبر 2016 14:15

گوادر پورٹ کے افتتاحی تقریب میں شرکت ایک اعزاز ،زندگی کے سب سے خوبصورت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کے افتتاح کے تاریخی موقع پر اپنی موجودگی کو ایک اعزاز سمجھتا ہوں اور یہ میری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ سے چینی اور دیگر ریاستوں کی تجارت سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی اور گوادر سمیت پورے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور پاکستان خطے کا ایک خوشحال ملک بننے کے ساتھ دنیا میں ایک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں بھی شامل ہو جائے گا۔

احسن خان نے کہا کہ افتتاحی تقریب کی میزبانی کے دوران مجھے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر اہم شخصیات کو ملنے کا اتفاق ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان سے دہشت گردی کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی قربانیوں کے سبب ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں ۔