انٹرنیٹ کے ذریعے بچوں پر پڑنے والے مثبت و منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز

منگل 15 نومبر 2016 14:15

ؒٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) آزاد تھیٹر پاکستان پلان انٹرنیشنل اسلام آباد اور سیلولر کمپنی کے اشتراک سے معاشرے میں انٹرنیٹ کے ذریعے بچوں پر پڑنے والے مثبت اور منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد تھیٹر نے موجودہ حالات میں بچوں پر انٹر نیٹ کے ذریعے مثبت اور منفی افراد کے حوالے سے مختلف شہروں سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آزاد تھیٹرنے اس سلسلے میں وہاڑی میں سٹریٹ تھیٹر اور پتلی تماشہ کے شو پیش کرنے شروع کر دئیے ہیں اور وہاں پر گورنمنٹ سکولوں میں یہ پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔اس کھیل اور پتلی تماشہ کے ذریعے بچوں،والدین اور اساتذہ کو انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔ آزاد تھیٹر پاکستان بھر میں انٹر نیٹ کے بچوں پر مثبت اور منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھے گا اور پاکستان کے مختلف شہروں میں سٹریٹ ڈرامے اور پتلی تماشے بھی پیش کئے جائیں گے ۔ اس خصوصی آگاہی مہم کیلئے ڈرامہ کا سکرپٹ ولیم پرویز نے تحریر کیا ہے اور اسکی ہدایات سرفراز انصاری دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :