اسرائیل نے فلسطینی صحافی کی رہائی کیلئے فیس بک کے استعمال پر پابندی کی شرط عائد کردی

منگل 15 نومبر 2016 13:57

سلفیت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) اسرائیلی حکام نے حراست میں لئے گئے سرکردہ فلسطینی اوردانشورخالد معالی کی رہائی کیلئے بھاری جرمانہ اور فیس بک کے استعمال پر پابندی کی شرط عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے حراست میں لئے گئے فلسطینی صحافی خالد معالی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر ساتھ دو بنیادی شرائط بھی عایدکی ہیں۔ پہلی شرط یہ کہ وپ سات ہزار شیکل جرمانہ ادا کریں، اپنا لیپ ٹاپ صہیونی حکام کے حوالے کریں اور ساتھ ہی فیس بک کا اپنا اکاؤنٹ بند کردیں۔خیال رہے کہ فلسطینی صحافی، دانشور اور مصنف خالد معالی کو صہیونی حکام نے تین ماہ قبل حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :