مریم نواز لندن کے فلیٹس میں ٹرسٹی ہیں،حسن اور حسین نوازشریف سے پیسے لینے کی بجائے فیملی کو سپورٹ کر رہے ہیں، بچے ملک سے باہر ہیں تو اسکینڈل کیسے بن سکتا ہے،ہم نے ثبوت دیئے ہیں کہ ایک پیسہ بھی ملک سے غیر قانونی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر نہیں گیا ،

وزیراعظم کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ کی سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 13:57

مریم نواز لندن کے فلیٹس میں ٹرسٹی ہیں،حسن اور حسین نوازشریف سے پیسے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ مریم نواز لندن کے فلیٹس میں ٹرسٹی ہیں،حسن اور حسین کو نوازشریف سے پیسے لینے کی بجائے اپنی فیملی کو سپورٹ کر رہے ہیں اور بچے ملک سے باہر تو اسکینڈل کیسے بن سکتا ہے۔منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازلندن کے فلیٹس کی ٹرسٹی ہیں،نوازشریف کا ایک بیٹا22اور دوسرا16سال سے بیرون ملک ہیں اور حسن ،حسین نوازشریف سے پیسے لینے کی بجائے اپنی فیملی کو سپورٹ کر تے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا دیکھے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے،نوازشریف کے بچے ملک سے باہر ہیں تو اسکینڈل کیسے بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئی پیسہ پاکستان سے باہر نہیں گیا،حسن اور حسین نواز پاکستان میں مقیم بھی نہیں ہیں،عدالت سے وقت ہم نے مانگا تھا لیکن وقت تحریک انصاف والے لے گئے،ہم نے ثبوت دیئے ہیں کہ ایک پیسہ ملک سے نہ غیر قانونی اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر گیا ہے۔اکرم شیخ نے کہا کہ میاں شریف نے شیخ راشدالمکتوم کے ساتھ مل کر گلف اسٹیل مل لگائی تھی،اسی کمپنی نے فلیٹ خرید کر نوازشریف کے بیٹے کے نام کیا،میں وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کا وکیل ہوں،میں نتائج کی پرواہ کئے بغیر عدالت کی معاونت کروں گا،قطر کی کمپنی کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کی۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملے پر کمیشن نہ بنے بلکہ معاملہ کھلی عدالت میں چلے،ہم نے یہ دستاویزات عدالت میں پیش کردی ہیں