زرعی اجناس کی بہترین پیداوارکیلئے صحت مند شہ زور بیج کاانتخاب کریں ،سیڈ کارپوریشن

منگل 15 نومبر 2016 13:51

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آبادکے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکارگندم سمیت دیگر زرعی اجناس کی بہترین فصل اور زیادہ سے زیادہ فی ایکٹر پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید آٹومیٹک و امپورٹڈ پلانٹس پر تیار کردہ اعلیٰ معیار کے اچھے ، صاف ستھرے اور صحت مند شہ زور بیج کاانتخاب کریں کیونکہ سیڈ کارپوریشن زمینداروں اور کسانوںکیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکردار ادا کررہی ہے اس لیے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ بہترین فصل اور زیادہ سے زیادہ فی ایکٹر پیداوار حاصل کرنے کیلئے غیر معیاری بیجوں کے استعمال سے گریزکریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سیڈ کارپوریشن کی طرف سے تیارکردہ بیج عالمی معیار کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ گندم ،کپاس، اور دھان وغیرہ کے بیج جدید آٹو میٹک اور امپورٹڈ پلانٹس پرتیار کر کے کاشت کیلئے زمینداروں کوارزاں نرخوں پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیاہے لہٰذا زمینداروں کو سیڈ کارپوریشن کی طرف سے ہی تیار کردہ بیج کاشت کرکے ملکی پیداروار میںاضافہ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔