فیصل آباد، شہر کی اہم گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کاکام مکمل کرلیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 13:51

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شہر کی اہم گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کاکام مکمل کرلیا ہے جبکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پی ایچ اے ترجمان نے بتایاکہ ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے کی ہدایت پر کمشنر روڈ، بلال روڈ سائیڈ گرین بیلٹ، ڈی سی او آفس روڈ اورگرین بیلٹ کی تزئین وآرائش مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام شہر کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کیلئے مالیوں اور بیلداروں نے کٹائی ، صفائی اور لینڈ سیکپ کی خو بصورٹ ڈیزائننگ کر دی ہے جس سے آہستہ آہستہ شہر کی خو بصورتی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ عرصہ دراز سے غیر آباد جلال پارک گلفشاں کالونی اور لائلپور ٹائون میں پی ایچ اے نے پانی کے پمپ لگا دیئے ہیں جہاں پارکوںکی بہتری کاکام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار وںٹائونز کے پارکوں کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے اور پارکوں کی دیکھ بھال کیلئے پی ایچ اے کا عملہ ہمہ وقت کوشاں ہے جس سے پارکوں کی خوبصورتی میں اضافہ اور اہل علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے گا۔