پاکستان اور ترکی بین الاقوامی امو رپر یکساں موقف رکھتے ہیں ‘ عرفان دولتانہ

منگل 15 نومبر 2016 13:48

پاکستان اور ترکی بین الاقوامی امو رپر یکساں موقف رکھتے ہیں ‘ عرفان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بین الاقوامی امو رپر یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام مشکل حالات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین باہمی اعتماد اور باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط معاشی روابط میں بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کی ہیں اور ترکی کی تیز رفتار ترقی آج اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ترکی نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارتی، معاشی اور دیگر شعبوں میںتعاون کو مزید فروغ دینا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیا جائے۔ آنے والے دنو ںمیں دونوںملکوں کے مابین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :