صوبائی انڈر 23مقابلوں میں ضلع چارسدہ کے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لینگے‘ جمشید بلوچ

منگل 15 نومبر 2016 13:41

چارسدہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)خیبر پختونخوا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام صوبائی انڈر 23کھیلوں کا انعقاد ۔ ماہ رواں کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ ضلع چارسدہ سے مرد و خواتین ان مقابلوں میں حصہ لینگے ۔ کھلاڑیوں کو ٹی ا ے ڈی اے ، یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیگی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آٖفیسر جمشید بلوچ ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر جمشید بلوچ کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ضلع چارسدہ کے مرد و خواتین خیبر پختونحوا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انڈر 23کے مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔ رواں مہینے کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے صوبائی سطح کے مقابلے خیبر پختونخو اکے تمام اضلاع میں منعقد ہونگے ۔ ضلع چارسدہ کے مر د و خواتین حصہ کھلاڑی مقابلوں میں شرکت کرینگے اور اس حوالے سے ضلع چارسدہ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے بہت جلد اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا ۔