فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘کا پہلاٹریلر

منگل 15 نومبر 2016 13:41

فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘کا پہلاٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) خوبصورت حسینہ اور خوفناک بھیڑیے کی مشہور فیری ٹیل سے کون واقف نہیں ہوگا، اسی سلسلے میں والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فینٹسی لائیو اینی میٹیڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘کاپہلا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکاربِل کونڈن کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ اور ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ایما واٹسن نبھا رہی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں لیوک ایوان، ایوان میگریگر، ایما تھامسن، ایئن میکلین، ڈین اسٹیون، جوش گیڈ اور کیون کلین شامل ہیں۔

ڈان ہان، ڈیوڈ ہوبر مین اور ٹوڈ لیبر مین کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے باپ کو بچانے کیلئے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :