سیاست میں آنے کا شوق ہے اور نہ ہی ٹائم کا ضیاع کر نا چاہتی ہوں‘صاحبہ

منگل 15 نومبر 2016 13:36

سیاست میں آنے کا شوق ہے اور نہ ہی ٹائم کا ضیاع کر نا چاہتی ہوں‘صاحبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)نامور اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا شوق ہے اور نہ ہی ٹائم کا ضیاع کر نا چاہتی ہوں ‘میری ساری توجہ بچوں اور گھر کے معاملات پر مر کوز ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں صاحبہ نے کہا کہ بچوں نے شوبز میں آنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ وقت آنے پر ہی کیا جا ئیگا مگر فی الحال ہمارا ٹارگٹ انکو اعلی تعلیم دلانا ہے جسکے لیے ہم تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں صاحبہ نے کہا کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شق نہیں بلکہ میں شوبز اور گھر پر ہی توجہ مر کوز رکھوں گی ۔