روس میں بدعنوانی کے الزام میں وزیر اقتصادیات گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 13:26

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) روس میں تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر وزیر اقتصادیات الیکسی الیوکایوف کو سرکاری آئل کمپنی روزنیفٹ کے ساتھ ایک بڑے معاہدے میں 2 ملین ڈالر رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو تحقیقاتی کمیٹی نے جاری بیان میں کہا کہ الیکسی الیوکایوف کو بڑے پیمانے پر رشوت ستانی کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اقتصادیات نے روزنیفٹ کو آئل کمپنی باش نیفٹ میں اکثریتی حصص حاصل کرنے کی اجازت دی۔

متعلقہ عنوان :