حکومت انسانی حقوق کی تعلیم ،حساسیت اوراس ضمن میں آگاہی کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزارت انسانی حقوق

منگل 15 نومبر 2016 13:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو انسانی حقوق کی تعلیم ،حساسیت اور اس ضمن میں آگاہی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں انسانی حقوق کے احترام بار ے تحقیق و رابطہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی ترقی کے لئے کام کیا جارہاہے اور غریب ،متاثرین کی قانونی معاونت کیلئے بھی انڈومنٹ فنڈ رکھا گیا ہے ۔

وزارت کے ذرائع کے مطابق ایک قومی ٹاسک فورس اس سلسلہ میں جائزہ لے گی اور نگرانی کاکام بھی کریگی تاکہ غریب ، مستحق اور انسانی حقوق سے متاثرہ افراد ہی قانونی معاونت کے اس انڈومنٹ فنڈ سے استفادہ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :