ترشاوہ پھلوں کو کورے سے بچائیں،ماہرین
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:16:21 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:44 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:52:37 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:52:37
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فیصل آباد

ترشاوہ پھلوں کو کورے سے بچائیں،ماہرین

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) زرعی ماہرین نے باغبانوں کوآم ، لیچی ، پپیتا ، کیلا ، ترشاوہ پھلوں ، کاغذی لیموں ، لیمن کو کورے سے بچانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ کورا ان سدابہار پودوں اور ا س کے پھل کو بری طرح متاثر کرتاہے لہٰذا باغبان اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ دسمبر اور جنوری کے دو مہینے زیادہ کوراپڑنے کے مہینے ہوتے ہیں جبکہ بعض اوقات فروری کے مہینوں میں بھی کورا پڑ سکتاہے۔

انہوںنے کہاکہ پھلدار پودوں کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کا انحصار ان کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ سخت سردی ، سخت گرمی ، ژالہ باری اور آندھیوں سے باغات کے چھوٹے و بڑے پودے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورے کے دنوں میں جب رات کو پودوں پر کوراپڑتاہے تو شدید ٹھنڈک کی وجہ سے پودے کے پتوں اور پھل پر پانی جم جاتاہے جس کے بلحاظ حجم پھیلنے کے عمل سے پتوںکے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور اس طرح پتے خشک ہو نا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتاہے اور پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے ۔
15/11/2016 - 13:15:47 :وقت اشاعت