فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبرکو منائی جائے گی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:48:48 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:44:29 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:41:36 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:41:33 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:44:29 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 13:15:46 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:54:58 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:54:58 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:54:58 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:52:37 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 11:19:06
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فیصل آباد

فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبرکو منائی جائے گی

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)ملک کے معروف ترقی پسند انقلابی شاعر و دانشوراور نقش فریادی، دوست سبا، نسخہ ہائے وفا، زندان نامہ، دست تہہ سنگ، سروادی سینا، میرے دل میرے مسافرسمیت درجنوں نادر و نایاب شعری مجموعوں اور تصنیفات کے مصنف فیض احمد فیض کی 32ویں برسی 20نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔اس موقع پر تعزیتی ریفرنسز ، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں، مباحثوں ، مشاعروں اور دیگر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجن میں ادب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ملکی و غیر ملکی شخصیات ، سیاسی رہنما ، دانشور ، مبصرین ، مصنفین اور اہل قلم حضرات مذکورہ انقلابی شاعر کی ادبی ، قومی ، ملکی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔
15/11/2016 - 13:15:46 :وقت اشاعت