بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ بھی کرنسی نوٹ تبدیل کرنے بنک پہنچ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 13:06

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ بھی کرنسی نوٹ تبدیل کرنے بنک ..

گاندھی نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے بعد عوام کا بنکوں میں آنا جانا بڑھ گیا ہے۔ کرنسی کی تبدیلی کے بعد بھارتی عوام جلد از جلد اپنے پاس موجود کرنسی نوٹوں کو تبدیل کروانا چاہتی ہے جس کے باعث بنکوں میں آج کل خاصا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 95 سالہ والدہ نے بھی کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے گاندھی نگر کے ایک بنک کا رُخ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم کی والدہ اپنے بیٹے آشوک مودی اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بنک پہنچیں جہاں انہوں نے 4500 کے کرنسی نوٹوں کا بنک سے تبادلہ کیا۔ عمر رسیدہ ہونے کے سبب ان کے رشتہ داروں نے تمام تر قانونی کارروائی پوری کرنے کے لیے ان کو سہارا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کی والدہ نے عام لوگوں کی طرح ہی قطار میں لگ کر کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے اپنی باری کا انتظار کیا، جس سے انہوں نے مساوات کی ایک مثال قائم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :