تحریک انصاف کا ترک صدر کے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کے فیصلے پرنظرثانی کا فیصلہ-عمران خان نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 12:56
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے کئی ارکان اور دیگر جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد عمران خان نے اس فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک سفیر صادق بابر گرگن کی درخواست کے بعد ان کی جماعت نے فیصلے پرنظرثانی کا فیصلہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی سربراہی میں پارٹی کے 3 رکنی وفد نے ترک سفیر سے ملاقات کی تاکہ انہیں ترک صدر کے پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ سے متعلق پی ٹی آئی کے فیصلے کے پس منظر سے آگاہ کیا جاسکے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود اور منزہ حسن بھی اس وفد کا حصہ تھے۔شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے ترک سفیر کو آگاہ کیا کہ ان کی جماعت کے لیے ترک صدر بہت محترم ہیں اور اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ چند اندرونی معاملات کی وجہ سے کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ترک سفیر کو بتایا کہ تحریک انصاف ترکی کو پاکستان کا ’مخلص دوست‘ اور برادراسلامی ملک سمجھتی ہے اور ترک صدر کے لیے بہت تعظیم رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفد نے ترک سفیر کو پاناما لیکس کے معاملے، جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ کی سماعت جاری ہے، پر پارٹی کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک سفیر نے بتایا کہ وہ ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں کیونکہ وہ اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کے مطابق ترک سفیر نے ان سے درخواست کی کہ وہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کریں۔جس پر انہوں نے عمران خان کو وفد اور ترک سفیر کی ملاقات اور بات چیت سے آگاہ کردیا جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف نے فیصلے پر نظرثانی کے لیے رضامندی ظاہر کی۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عمران خان نے آج پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس طلب کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.