مظفرگڑھ روڈ پرکوچ اور ویگن میں تصادم،11افراد زخمی ہو گئے

منگل 15 نومبر 2016 12:54

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) مظفرگڑھ روڈ ڈرائی پورٹ کے قریب کوچ اور ویگن میں تصادم کے نتیجہ میں 11افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ ڈرائی پورٹ کے قریب ملتان سے مظفرگڑھ جانے والی ویگن سامنے سے آنے والی کوچ سے ٹکراگئی جس سے دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔گاڑیوں میں سوار11مسافر زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122موقع پرپہنچی اور زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کیاگیا۔ریسکیو 1122کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے بھی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :