وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا،مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 12:54

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا،مخالفین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا سب کو انتظار ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت میں زیر سماعت مقدمے پر تبصرے سے گریز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔ دوسروں کے جلسوں میں جانے والوں نے جب اپنے جلسے کے لئے کال دی تو صرف چار لوگ ان کے ساتھ تھے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اپنے ہی نام کی ضد ہے اور اس کی سیاست سوائے پگڑیاں اچھالنے کے کچھ نہیں ،پاکستانی عوام ان کی سیاست کے متاثرین ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ مخالفین کو ہدایت دے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ جلن اور حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستانیوں اور پاکستان کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔