وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم تلاوت قرآن اور یوم دعا کل منایا جائے گا

منگل 15 نومبر 2016 12:52

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم تلاوت قرآن اور یوم دعا کل بدھ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جامعہ رحمانیہ جہانیاں سمیت ملک بھر کے تمام شہروں کے اہم مقامات پر دینی مدارس کے طلبہ تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کریں گے،اہل اسلام نماز استسقاء میں بھی شرکت کریں گے جبکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل،حرمین شریفین کے دفاع،وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،امن وامان کے قیام اور مدارس کے تحفظ کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :