قوانین کی خلاف ورزی ، ایس ای سی پی نے مضاربہ کمپنیوں کے خلاف ایکشن لے لیا

منگل 15 نومبر 2016 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قانون کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر دو مضاربہ کمپنیوں کے خلاف ایکشن لے لیا ایس ای سی پی کے مطابق قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی دو مضاربہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور توقع ہے کہ ان اقدامات سے بہتر کارپوریٹ گورننس کے قیام میں مدد ملے گی اور رسک مینجمنٹ بہتر ہو گی مضاربہ کمپنیوں کی خلاف ورزیوں میں مالیاتی بیانات میں پارٹی کے اخراجات کی تفصیلات کو منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :