ٹرمپ کے صدربننے سے شہریوں کی نگرانی بڑھے گی، بانی وکی لیکس

امریکا میں جمہوری نگرانی اور توازن کا عمل ختم اور آمریت غالب آتی جارہی ہے، اسنوڈن

منگل 15 نومبر 2016 12:50

بیونس آئر س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وکی لیکس کے بانی ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے صدربننے کے بعد امریکا میں شہریوں کی نگرانی کا عمل مزید بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئر س کی ایک یونیورسٹی کے طلبا سے ٹیلی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد خدشہ ہے کہ امریکی شہریوں کی جاسوسی کا عمل مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں ایسی حکومتیں ختم ہوتی جارہی ہیں جنہیں عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہو۔امریکا میں جمہوری نگرانی اور توازن کا عمل ختم ہوتا جارہا ہے اور آمریت غالب آتی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :