اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر پر پابندی، ’اسرائیلی منصوبے سے مذہبی جنگ کا خطرہ ہے،فلسطینی حکومت

اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کا سہارا لیا جا ئے گا ، نبیل ابو رودینا

منگل 15 نومبر 2016 12:50

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) فلسطینی حکومت کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کی جانب سے مجوزہ اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کا سہارا لیگی۔فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینا کا کہنا ہے کہ غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی شکل دینے اور نماز کے لیے ہونے والی اذان پر پابندی لگانے جیسے اسرائیلی منصوبوں سے 'علاقے میں تباہی پھیلے گی۔

'اتوار کے روز اسرائیل کے وزرا نے ان دو بلوں کی حمایت کی تھی جس کے تحت مغربی کنارے پر تعمیر کی گئی غیر قانونی بستیوں کے انہدام کو روکنا ہے اور دوسرے بل کے تحت مسلمانوں کی مساجد میں ہونے والی اذان پر پابندی عائد کرنا ہے۔ایک مقامی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق فلسطین میں وقف اور مذہبی امور کے وزیر یوسف ایدیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس منصوبے سے مذہبی جنگ کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ابو رودینا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس منصوبے کو روکنے کے لیے فلسطین عالمی برادری کی مدد لے گا۔اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں تعمیر کی گئی ایک غیر قانونی سکیورٹی چوکی کو بھی قانونی شکل دینے کے بل کے مسودے کو منظور کر لیا ہے۔اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ یہ پوسٹ غیر قانونی طور پر فلسطین کی نجی زمین پر تعمیر کی گئی تھی جسے ختم کیا جانا چاہیے۔

اسی وجہ سے اسرائیل نے اس کو قانونی شکل دینے کے لیے بل تیار کیا ہے۔پیر کو عدالت نے اس چوکی کے منہدم کرنے کو موخر کرنے کی حکومت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اسے 25 دسمبر تک خالی کر دیا جائے،اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ نامی ایک تھنک ٹینک کی نسرین حداد حج یحییٰ نے اس پر تنقید کرتے ہوئے ایک مقامی اخبار میں لکھا کہ 'اصل مقصد شور کم کرنا نہیں ہے بلکہ شور پیدا کرنا ہے جس سے تمام معاشرہ اور یہودیوں اور عربوں کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی کوششیں متاثر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :