ایران بیلسٹک میزائل تجربات فوری طور پر روک دی: یورپی یونین
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:54:58 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:57:17 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:52:37 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:50:43 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:50:42 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:50:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:50:38 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:50:36 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:50:35 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:49:15 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 12:49:15
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ایران بیلسٹک میزائل تجربات فوری طور پر روک دی: یورپی یونین

تہرا ن متنازع جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد میں ناکام رہا ، , یو رپی وزراء خارجہ

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)یورپی یونین نے ایک بار پھر ایران کے متنازع میزائل پروگرام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یورپی یونین کے 28 ممالک کے وزرائ خارجہ نے برسلز میں ہونے والے اجلاس کے دوران ایران پر جوہری اسلحہ اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کے عالمی معاہدوں کی پاسداری پر زور دیا۔

یورپی یونین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایران اپنے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے عالمی معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد میں ناکام رہا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کیدوران ایران کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کی مخالفت کرتے ہوئے دھمکی آمیز لہجے میں کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر منتخب ہو کر اس معاہدے کو ختم کردیں گے۔

یوری یونین کی طرف سے ایران سے بیلسٹک میزائل تجربات روکنے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب ایران اور یورپ کے مابین تعلقات بہتر بنانے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ یورپی یونین کے وزرائ خارجہ کا کہناہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔درایں اثنائ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 12:50:39 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان