امریکا افغانستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوسکتا ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

منگل 15 نومبر 2016 12:50

ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) جنگی جرائم کی عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے امریکا افغانستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم سے متعلق ابتدائی تحقیقات سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے چیف پراسیکیورٹر کا کہنا تھا کہ 04-2003 کے دوران زیرحراست افراد سے تفتیش میں امریکی فوج اور سی آئی اے نے ایسے طریقے اپنائے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔چیف پراسیکیوٹرنے کہا کہ تفتیش میں زیرحراست افراد سے ظالمانہ سلوک، ٹارچر اور جنسی زیادتی جیسے واقعات کی معقو ل بیناد پر یہ سمجھاجا سکتا ہے کہ امریکی فوج اور سی آئی اے افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :