امریکہ: مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ، 257 واقعات رپورٹ ہوئے

منگل 15 نومبر 2016 12:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) امر یکی تحقیقا تی ادارے ایف بی آئی ہے کہ دو ہزار پندرہ میں مسلمانوں کے خلاف دو سو ستاون نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ نفرت انگیز جرائم میں سڑسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکا میں نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں پھر اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار پندرہ میں مسلمانوں کے خلاف دو سو ستاون نفرت انگیز واقعات پیش آئے۔ ایف بی آئی کے مطابق ہیٹ کرائمز میں سڑسٹھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دو ہزار چودہ میں مسلمانوں کے خلاف ایک سو چوراسی نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔