کینیا کے 20یونیورسٹی طلبا ء کیلئے چینی سکالر شپ

منگل 15 نومبر 2016 12:46

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین نے کینیا کے بیس یونیورسٹی طلبا کیلئے 20ہزار ڈالر کے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے ، یہ سکالر شپ غریب طلباء کو آر ٹس اینڈ سائنس کے کورسز کیلئے دیئے گئے ہیں ، چینی سفیر لیو زیان فا نے سکالر شپ عطا کرتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے کینیا کے طلباء کیلئے یہ تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اب تک چینی حکومت کینیا کے 58یونیورسٹی طلبا کو سکالر شپ پیش کر چکی ہے ۔