آئیوری کوسٹ ،روئی کے سرکاری نرخوں میں 6 فیصد اضافہ

منگل 15 نومبر 2016 12:14

عابد جان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) آئیوری کوسٹ کی حکومت نے روئی کی کاشت کے رجحان میں اضافے کیلئے موجودہ فصل کے سرکاری خریداری نرخوں میں 6 فیصد اضافہ کردیا۔حکومتی ترجمان برونو کونے نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ ملک میں کاٹن کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کو اس کی کاشت پر راغب کرنے کیلئے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے موجودہ فصل کاشت کرنے والے نئے سرکاری نرخوں پر روئی فروخت کرکے اضافی آمدنی حاصل کرسکیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ نئے نرخوں کے مطابق کاشتکاروں سے روئی 265 سی ایف اے فرانک (0.44 ڈالر ) فی کلوگرام کے حساب سے خریدی جائے گی جبکہ موجودہ نرخ 250 سی ایف اے فرانک فی کلوگرام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2015-16 ء کے دوران روئی کی پیداوار 3,10,000 ٹن رہی جس کی وجہ خراب موسم ہے جبکہ 2014-15ء میں پیداوار 4,50,000 ٹن رہی تھی۔