حمزہ عباسی ، ہمایوں سعید نے امریکہ میں فلاحی کاموں کا آغاز کر دیا

دونوں اداکار الینوائے میں اکٹھے کئے گئے فنڈز بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی بحالی کیلئے استعمال کریں گے

منگل 15 نومبر 2016 11:48

حمزہ عباسی ، ہمایوں سعید نے امریکہ میں فلاحی کاموں کا آغاز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) اداکار حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید آج کل امریکہ میں موجود ہیں ۔ حمزہ اور ہمایوں نے امریکی ریاست الینوائے میں ایک ادارے (forgotten people)کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ادارے کی جانب سے جمع کیے گئے فنڈز بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی بحالی کے کام میں استعمال کیے جائیں گے ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق کئی پاکستانی 1971 کے بعد سے بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں واقع کچی بستیوں میں نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں ۔

حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید نے اسی حوالے سے 2 تقاریب میں شرکت کی ۔ ان تقاریب کے ٹکٹوں کی قیمت 200 ڈالر رکھی گئی ، ان ٹکٹوں کو خریدنے والے افراد نے حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید کے ساتھ سیلفی بھی لی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن افراد نے ٹکٹ کے کم پیسے دیئے ، انہیں اداکاروں کے ساتھ سیلفی لینے کا موقع نہیں ملا ۔