پانامہ لیکس کیس ؛ شیخ رشید نے کمیشن بنانے کی مخالفت کر دی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 11:26:28 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 11:13:15 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 11:12:42 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 11:19:05 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 11:01:14 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:55:49 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:50:06 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:44:09 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:08:18 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:08:18 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 09:30:38
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

پانامہ لیکس کیس ؛ شیخ رشید نے کمیشن بنانے کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ لیکس کیس پر کمیشن بنانے کی مخالف کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج قطر کے سربراہ سے متعلق بھی دستاویزات بھی پیش کیے ، کیس کا فیصلہ جلدی کرنا ہو گا ورنہ یہ مہاتما گاندھی کا خط بھی مودی سے دستخط کروا کر لے آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں درگاہ میں بم پھٹنے اور ایل او سی پر فائرنگ کا واقعہ اسی پانامہ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ خود ہی اس کیس کی سماعت کریں۔ میں نے کہا ہسٹری بنائیں اور قوم کے دل جیتیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ میرا کیس پہلے آرٹیکل 62 اور 63 کا ہے بعد میں پانامہ کا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے مجھے وکالت کرنے کا مشورہ دیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اب آئندہ سماعت پر پتہ چلے گا کہ پانامہ کیس معاملے پر کمیشن بنایا جائے گا یا سپریم کورٹ کا پانچ رُکنی لارجر بنچ ہی اس کیس پر سماعت کرے گا ۔

15/11/2016 - 10:55:49 :وقت اشاعت