جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دیکر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، پروٹیز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کینگروز دوسری اننگز میں 161 رنز پر ڈھیر، کائل ایبٹ کو شاندار بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) کائل ایبٹ کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ پروٹیز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کینگروز اپنی پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر ہوگئے، جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم پر 241 رنز کی برتری حاصل کی، کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سنچری سکور کی، کینگروز کے جوش ہیزل ووڈ نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو پروٹیز کی پہلی اننگز کے سکور 326 رنز کو برابر کرنے کیلئے مزید 120 رنز درکار تھے تاہم پروٹیز بائولرز کے سامنے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مربتہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وکٹیں خزاں رساں پتوں کی طرح بکھرتی رہیں اور اس کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور پوری ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کائل ایبٹ نے انتہائی شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کھائی، انہیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری ادھوری اننگز 121 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسکو 120 رنز خسارے کا سامنا تھا جبکہ عثمان خواجہ 56 اور کپتان سٹیون سمتھ 18 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پروٹیز نے اپنی گزشتہ روز کی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور کینگروز

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 10:53:28 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان