لاہور : علامہ اقبال ٹاون میں فائرنگ ، پروفیسر قتل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں فائرنگ کر کے ایک پروفیسر کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس کالج کا ایک پروفیسر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

قتل کیے گئے پروفیسر کی شناخت راؤ الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد فوری طور پر پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ملحقہ علاقوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔