پانامہ لیکس کی سماعت، سپریم کورٹ نے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 10:44

پانامہ لیکس کی سماعت،  سپریم کورٹ نے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی سماعت کو 17 نومبر کو ملتوی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں وزیر اعظم نے 397 صفحات پر مشتمل اپنا جواب جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بطور ثبوت جمع کروائے گئے اخباری تراشوں کو بھی مسترد کر دیا۔ جس کے بعد اب کیس کی مزید سماعت کو 17 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 17 نومبر کی سماعت میں پانامہ لیکس معاملے پر کمیشن بنانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔