جدہ:سپانسر کے پاس سے بھاگ جانے والے ملازمین کو دوبارہ مملکت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا

منگل 15 نومبر 2016 08:50

جدہ:سپانسر کے پاس سے بھاگ جانے والے ملازمین کو دوبارہ مملکت میں داخل ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : ڈائریکٹر پاسپورٹ پولیس میجر خلیفہ الطوارقی نے کہا ہے کہ کفیلوں کے گھروں سے بھاگ جانے والے ملازمین کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔اور انہیں دوبارہ مملکت میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔کفیلوں سے بھاگ کر کسی دوسری جگہ کام کرنے والے ورکر کو 100,000سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا۔پچھلے سال کثیر تعدا دمیں غیر قانونی ملازمین کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 16,386سعودی شہری اور غیر ملکی شہریوں کو غیر قانونی افراد کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔طوارقی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ غیر ملکی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آتے ہیں اور ویز ے کی معیاد ختم ہونے پر بھی وہ واپس نہیں جاتے جبکہ ان کے سپانسر خود کام کر رہے ہوتے ہیں ۔ کسی بھی غیر قانونی فرد کو رہائشی سہولت دینا اور ملازمت دینے والوں کو بھاری جرمانوں کے علاوہ غیر ملکی ہونے پر ڈی پورٹ بھی کیا جائے گا۔