دبئی:غیر ملکی شہری منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے جاں بحق

منگل 15 نومبر 2016 08:46

دبئی:غیر ملکی شہری منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے جاں بحق

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : گزشتہ روز ایک مصری شہر ی منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔ مرنے والے غیر ملکی شہری کے تین دوستوں کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق مصری شہری کو 13 اکتوبر کے دن البرشاء کے نجی ہسپتال میں لایا گیا ۔ جس وقت شہری کو لایا گیا اس وقت اس کی حالت انتہائی خراب تھی ۔

(جاری ہے)

چند روز داخل رہنے کے بعد شہری کی صحت ٹھیک نہ ہو سکی جس کے باعث گززشتہ روز اس کا انتقال ہو گیا۔پولیس نے والدین کی شکایت پر اس کے تین دوستوں کو حراست میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ہی اپنے دوست کو نشہ استعمال کرنے پر لگایا تھا۔ تینوں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ جان بحق ہونے والا شہری اکثر ان کے ساتھ بیٹھ کر نشہ کر تا تھا ۔ اس دن بھی اس نے زیادہ مقدار میں نشہ کیاتھا جس کے باعث اس کی طبیت خراب ہوئی تھی ۔