شارجہ : 24سالہ غیر ملکی شہری نے خودکشی کر لی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 08:40:09 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 08:40:09 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 08:40:09 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 08:28:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 08:28:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 08:28:38 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:53:28 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:53:27 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:53:25 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 10:53:24
پچھلی خبریں -

شارجہ : 24سالہ غیر ملکی شہری نے خودکشی کر لی

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : شارجہ پولیس نے دو مختلف جگہوں سے غیر ملکی شہریوں کی خودکشی کی خبر کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس کو ایک اپارٹمنٹ سے لبنانی شہری کی الغویر کے علاقے سے لاش ملی تھی ۔پولیس کی ایک ٹیم نے لبنانی شہری کی موت کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے کے جسم پر تشدد کے نشانا ت پائے گئے ہیں۔

لیکن جب تک اس کیس کی فرانزک رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔اس کے علاوہ پولیس دوسرے کیس میں ایک ہندوستانی کی فلیٹ سے ملنے والی لاش کے بعد تحقیقات کر رہی ہے ۔پولیس نے مرنے والے ہندوستانی شہری کے کمرے میں رہنے والے افراد سے بھی پو چھ گچھ کر رہی ہے ۔لیکن ابھی تک پولیس ذرائع کو کسی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ مرنے والے کے بارے میں پولیس کا شک ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے ۔

15/11/2016 - 08:28:38 :وقت اشاعت