ڈی پی او وہاڑی کی منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی

تین ملزم گرفتار،5 کلو سے زائد چرس برآمد

منگل 15 نومبر 2016 10:53

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کرنے کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او وہاڑی عمرسعید ملک نے منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بِلاامتیاز کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کریک ڈائون کے دوران ضلع وہاڑی میں پولیس نے ریڈز کر کے تین ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی5 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بوریوالہ کی حدود میں عذراں بی بی نامی خاتون کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد کرلی اور تھانہ ماڈل ٹائون کی حدود سے دو مختلف ڈیروں پر ریڈ کرکے منشیات فروش شہباز اور عبدالرشید کو گرفتاز کرلیا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے قبضے سے تقریباً 4 کلو چرس برآمد کر کے ان کے خلاف منشیات فروشی کے جرم کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :