تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فیس کا شیڈول جاری کردیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:59:44 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:59:44 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:59:43 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:44 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:44 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:43 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:43 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:43 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:41 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:38 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:36
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فیصل آباد

تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فیس کا شیڈول جاری کردیا

فیصل آباد ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی ہدایت پر امتحان میٹرک کلاس نہم‘ دہم وکمپوزٹ سالانہ 2017ء کے داخلہ فارم و داخلہ فیس کا شیڈول جاری کر دیا۔ سیکرٹری بورڈ خرم قریشی کے مطابق یہ امتحان یکم مارچ 2017ء سے شروع ہوگا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15نومبر2016 ء سی14 دسمبر2016ء تک‘ دوگنا فیس کے ساتھ 23 دسمبر 2016ء جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 30 دسمبر 2016ء تک بورڈ آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے۔

پرائیویٹ امیدوار پہلی مرتبہ امتحان دینے کی صورت میں داخلہ فیس کے ساتھ مبلغ 900/- روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ امتحان میٹرک کمپوزٹ سالانہ و ضمنی سال 2013 ء تا 2016 ء میں فیل ہونے والے طلباء و طالبات کو سند کی فیس مبلغ 600/- روپے سے استثنیٰ حاصل ہو گا جبکہ مارکس امپروو کرنے والے طلباء وطالبات کو امتحانی فیس کے ساتھ سند کی فیس مبلغ 600/- روپے بھی جمع کروانے ہوں گے۔

تمام ریگولر اور پرائیویٹ طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے فیسوں کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے لہذا پرائیویٹ امیدوار کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کے مطابق اور ریگولر امیدواران کے تعلیمی ادارے ریونیو لسٹ کے مطابق فیس جمع کروائیں۔ سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ سائنس گروپ میں بطور پرائیویٹ امتحان دینے والے کلاس نہم کے طلباء وطالبات کی سنگل داخلہ فیس مبلغ 1145/- روپے اور ریگولرطلباء وطالبات کی مبلغ 700/- روپے ہے کلاس

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/11/2016 - 22:58:43 :وقت اشاعت