ساڑھے چارکروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس سے حلقہ پی پی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:58:34 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:09 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:08 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:06 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:05 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:04 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:03 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:02 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:01 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فیصل آباد

ساڑھے چارکروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس سے حلقہ پی پی 70کی بارہ سے زائد آبادیوں میں نکاسی آب کا گھمبیر مسئلہ حل ہو جائے گا،صوبائی وزیر قانون

فیصل آباد ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی منظوری سے ساڑھے چارکروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج کا اہم منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس کی بدولت حلقہ پی پی 70کی بارہ سے زائد آبادیوں میں نکاسی آب کا گھمبیر مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ یہ بات صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں نے مظفر کالونی میں سیوریج کے منصوبے پر عملدرآمد کے آغاز کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر واسا افسران کے علاوہ سی سی 106کے چیئرمین مرزا عبدالمالک، وائس چیئرمین میاں ساجد منظور،میاں سہیل،انور جوگی،ملک شاہد،رانا لیاقت علی ،رونق علی،مرزا محمدیونس اور کثیر تعداد میں دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر قانون نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کا یہ منصوبہ تیزرفتاری سے آئندہ سات ماہ میں مکمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے جس سے مظفر کالونی سمیت محمود ٹائون،علی ٹائون،راجہ پارک،مسعود آباد،نثار کالونی،عزیزٹائون،چاند کالونی ‘ون پیر آبادی،بھٹے والی آبادی ‘ستارہ کالونی اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں گندے پانی کے نکاس کی وسیع اور دیرپا سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 70 کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تسلسل کے ساتھ کوشاں ہیں ۔اس ضمن میں بنیادی سہولتوں کی دستیابی سے متعلق عوام کا اب کوئی مسئلہ باقی نہیں ہے تاہم تعلیم،صحت،مواصلات،نکاسی وفراہمی آب ‘تفریحی پارکس اور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/11/2016 - 22:57:04 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان