ہمارے پاس پن بجلی پیداوار کے وسیع ذخائر ہیں کیونکہ ہمارے ہاں سطحی پانی کی بہتات ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:57:01 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:55:57 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:54:14 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:51:56 وقت اشاعت: 14/11/2016 - 22:51:55
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

ہمارے پاس پن بجلی پیداوار کے وسیع ذخائر ہیں کیونکہ ہمارے ہاں سطحی پانی کی بہتات ہے،پرویز خٹک

چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں بہترین سیکورٹی دیں گے،اُمید ہے ہماری شراکت داری وقت کے ساتھ ساتھ مزید دیر پا ہو گی، چینی سرمایہ کار کمپنی حکام سے ملاقات میں گفتگو

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پن بجلی پیداوار کے وسیع ذخائر ہیں کیونکہ ہمارے ہاں سطحی پانی کی بہتات ہے۔ اس کے علاوہ گیس اور تیل کی ایکسپورریشن میں بھی سرمایہ کاری کی بہت پوٹینشل ہے ہم اس پوٹینشل کو صوبے کے معاشی استحکام کی بنیاد بنانا چاہتے ہیں تاکہ صوبہ اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چین کو مختلف منصوبوں کی فزیبلٹی دیں۔ ہم چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں بہترین سیکورٹی دیں گے ۔اُمید ہے کہ ہماری شراکت داری وقت کے ساتھ ساتھ مزید دیر پا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں چینی سرمایہ کار کمپنی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں 225 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر خیبرپختونخوا حکومت اور چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن لمٹیڈکے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ وزیراعلیٰ نے اس معاہدے کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ حکومتی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری ہماری ترجیح ہے کیونکہ اس میں مسائل کم ہو تے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/11/2016 - 22:55:57 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان