قانون کی بالادستی ]عدل وانصاف سے ہی معاشرے اور قومیں زندہ رہ سکتی ہیں، رانا مسعود اختر

عدلیہ انصاف کی فراہمی اور قانون کے نفاذ کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہالونگر

پیر 14 نومبر 2016 22:54

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج بہاول نگر رانا مسعود اختر نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور عدل وانصاف سے ہی معاشرے اور قومیں زندہ رہ سکتی ہیںاور آئین کی حکمرانی اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے بغیر ترقی ،مساوی حقوق اور تما م طبقوں کویکساں مواقعوںکی فراہمی کے خواب کی تعبیر ممکن نہیں ہوسکتی۔

عدلیہ انصاف کی فراہمی اور قانون کے نفاذ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔یہ بات انہوں نے ڈسڑکٹ بار روم بہاول نگر میں لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلہ میں قانون کی بالا دستی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ سیمینار میںڈی پی او بہاول نگر لیاقت علی ملک، جوڈیشل افسران،صدر ڈسرکٹ بار ذوالفقار باجوہ،بار کے عہدیداروں،وکلاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پائیدار امن کے لیے قانون کا اطلاق کسی تفریق اور امتیاز کے بضیر بیحد ضروری ہے اور ہمارے دین اسلام کی تعلیمات یہی ہیں کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج منچن آباد، ڈی پی او لیاقت علی ملک ،جوڈیشل افسران راشد افضل ، غلام اصغر رضوی ،بابر جاوید،میڈم شازیہ کوثر،مظہر مہاراور صدر ڈسڑکٹ بار ذوالفقار باجوہ،سینئر ایڈووکیٹس میاں افضل وٹو اور نذیر احمد خان عاکوکا نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ بار اور بنچ انصاف کی فراہمی کے لیے شب وروز کا م کرہے ہیں اور تمام اداروں کی کوارڈی نیشن سے انصاف کے بلاتاخیرحصول کو ممکن بنانے کے لیے کاوشیں کی جارہی ہیں۔سیمینار کے اختتام پر ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج بہاول نگر رانا مسعود اختر نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔