فوڈ اتھارٹی کے لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں چھاپی5 ہوٹل اور بیکریاں سیل

ڈی جی فوڈاتھارٹی نوراالامین مینگل کی نگرانی میں شیخوپورہ روڈ پر جوس اور ملک فیکٹری چیکنگ کے بعد سیل پریمیئر کیمیکل انڈسٹری سے 10 ہزار لیٹر مضرصحت جوس اور دودھ برآمد،تمام سٹاک مارکیٹ سے فوری واپس اٹھانے کی ہدایت ناقص صفائی،غیرمعیاری غذائی اجزاء کے استعمال پر گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 9 ہوٹلوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ

پیر 14 نومبر 2016 22:54

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی لا ہور کی ٹیم نے ڈ ائریکٹرجنرل نور الامین مینگل کی سربراہی میںشیخوپورہ روڈپر چائے کے لئے دودھ اور جوس بنانے والی فیکٹری پریمئیر کیمیکل انڈسٹری میں چھاپہ پریمئیر انڈسٹریز سے ہزاروں لیٹر غیر معیاری ،مضر صحت جوس ،دودھ اور ٹی وائٹنر برآمدکر لیا۔تفصیلات کے مطابق پریمئیر انڈسٹریز سے جوس اور دودھ کے لئے ضروری غذائی اجزاء کی بجائے کیمیکلز برآمدہوئے ۔

تمام غذائی اجزاء پر مدت استعمال اورضروری لیبل بھی موجود نہ تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ سے پریمئیرانڈسٹریز کا موجود تمام سٹاک فوری اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا۔ کیمیکل ملے دودھ اور جوس کے سیمپل تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ٹولنٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ چھاپے کے بعد دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر آپریشن لبنیٰ رشید نے دورہ کیااور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گلبرگ کی ٹیم نے مان نان شاپ،نشتر ٹائون کی ٹیم نے چوہدری فوڈ اور فیصل برگرز کو زائدالمعیادخوردنی تیل، ناقص صفائی اور مضر صحت غذائی اجزاء کے استعمال پر جرمانہ کیا۔ فیصل آباد میں ملت چوک میں ریبک پیزا،ہاٹ پیزا ہٹ اور دی پیزا ہٹ اینڈفرائیڈچکن کو کھانے پینے کی اشیاء پر نامناسب لیبلنگ،اشیاء پر تاریخ تنسیخ نہ ہونے ،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات،صفائی کے ناقص انتظامات اور گندے بدبودارکھلے کوڑا دانوں کی وجہ سے بالترتیب دس اور بارہ بارہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔

ستیانہ روڈ پر آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکر،چنک اینڈ چیزز او رشہزاد ریسٹورنٹ کو ریسٹورنٹ کو پانی کے فلٹر میں پھپھوندی کی موجودگی ، بچا کھچا کھانا کچن میں موجود ہونے،نامناسب لیبلنگ،تاریخ تنسیخ نہ ہونے اور فالتو سامان کی موجودگی پر35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔گوجرانوالہ کی ٹیم نے چن دا قلعہ میں سیالکوٹ سویٹس،پاک سویٹس اورمہر حسن ہوٹلکو مکھیوں کی موجودگی ،زائدالمعیاداشیاء خوردونوش،حشرات کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جرمانہ عائدکرنے ہوئے سیل کر دیا گیا جبکہ سیٹلائٹ ٹائون میں چائنہ بیکرزکو صفائی کے مخدوش حالت پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :