پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،اسحاق ڈار

کرنسی نوٹ یا پرائز بانڈ ختم کئے جانے کی افواہیں مذموم اور درپردہ مقاصد کیلئے پھیلائی جا رہی ہیں ، وزیر خزانہ

پیر 14 نومبر 2016 22:54

پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز ختم کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو ختم کرنے سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کو ختم کرنے سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کی افواہیں قطعی طور پر بے بنیاد ہیں اور انہیں مذموم اور درپردہ مقاصد کیلئے پھیلایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :