ٹنڈو الہ یار،تعلیمی نظام میں ویزا سسٹم سے فائدہ اوٹھانے والے استاد کے بیٹے کا پرائمری سکول کے نائب قاصد پر بہیمانہ تشدد

نائب قاصد اپنی فریاد سنانے کیلئے یار پریس کلب پہنچ گیا

پیر 14 نومبر 2016 22:51

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)تعلیمی نظام میں ویزا سسٹم سے فائیدہ اوٹھانے والے استاد کے بیٹے کا پرائمری اسکول کے نائب قاصد پر بیہمانہ تشدد نائب قاصد اپنی فریاد سنانے کے لیئے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچ گیا گھوسٹ استاد کے لیئے آواز اوٹھانا نائب قاصد کو مہنگا پڑ گیا نائب قاصد پر اسکول کے ٹیچر کے بیٹے کا تشدد گوٹھ غلام حسین لونڈ کے بوائز پرائمری اسکول کے نائب قاصد عرفان لونڈ نے الزام لگایا کہ میں نے اسکول میں اپنے باپ کی جگہ پڑھانے والے اس کے بیٹے کو اس لیئے روکا کہ وہ اپنے باپ کی جگہ اسکول میں بچوں کو پڑھاتا تھا نائب قاصد کی جانب سے روکنے پر اس پر تشدد کیا گیا نائب قاصد نے مزید بتایا کہ میں اے سی ٹنڈوالہ یار کی اچانک ہمارے اسکول میں کچھ روز قبل آمد ہوئی تھی اس کی جانب سے مجھے سختی سے منا کیا گیا تھا کہ اسکول میں غیر متعلقہ افراد کو اندر مت چھوڑنا جس پر عمل کرتے ہوئی میں نے اسکول میں پڑھانے والے استادپر کالو لوند کے جگہ پر اس کے بیٹے کو روکا تو اس کی جانب سے میرے اوپر تشدد کیا گیا اس نے مزید بتایا کہ اس کا والد زرعی زمین سنبھالتا ہے اوراس کا بیٹا اسکول میں بچوں کو پڑھاتا ہے اس نے مطالبہ کیا کہ مجھ پر تشدد کرنے والے گھوسٹ استاد کے بیٹے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے مجھے انصاف فراھم کیا جائے۔