سندھ کی سرزمین صوفیوں، بزرگوں اور دانشوروں کی سرزمین ہے ،مراد علی شاہ
نئی نسل باالخصوص نوجوان تعلیم کے حصول کی طرف بھرپور توجہ دیں،وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام سالانہ عرس کے موقعہ پر درگاہ پر سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کی بھی ہدایت
پیر 14 نومبر 2016 22:50
(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی سرزمین صوفیوں، بزرگوں اور دانشوروں کی سرزمین ہے جنہوں نے اپنے کلام ، بیان اور پیغام میں ہمیشہ محبت، اخوت، بھائی چارگی، امن، اور انسان دوستی کا درس دیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ شاہ صاحب کا کلام دنیا کے لئے آسودگی و خوشحالی کے دعاؤں سے مزین ہے اور شاہ بھٹائی ؒنے نفرتوں، مفافقوں، غریب دشمنوں، منافع خوروں، وطن دشمنوں اور مفاد پرستوں کے خلاف اپنے اشعار میں اظہار کیا ہے اور اپنے ہر شعر میں اپنے دیس کے حالات کی واضح عکاسی کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ میں بسنے والوں پر زور دیا کہ وہ ان بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کرکے صوبہ سندھ کو ترقی، خوشحالی اور بہتری کی طرف لے جانے کیلئے حکومت کی کوششوں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں۔ سید مراد علی شاہ نے نئی نسل باالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کی طرف بھرپور توجہ دیں اور محنت ، جدوجہد اور مقابلہ تعلیم کو اپنے کیرئیر کا حصہ بناتے ہوئے شاہ لطیف ؒ کے پیغام پر عمل پیرا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقعہ پر درگاہ پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔#مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.