شہریوں نے ’’سپر مون‘‘ کا دلچسپی سے نظارہ کیا

پیر 14 نومبر 2016 22:46

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) دیگر ممالک کی طرح شہر کراچی میں بھی ’’سپر مون‘‘ کا دلچسپی سے نظارہ کیا گیا۔ 1948ء کے بعد پیر کو دیکھا جانے والا سپر مون عام طور پر نظر آنے والے چاند کے سائز سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد تک زیادہ روشن تھا۔

(جاری ہے)

سپر مون کراچی میں 6 بج کر 50 منٹ پر آسمان پر نظر آیا جسے دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر اور دیگر مقامات پر جمع ہوئی۔ بچوں، بڑوں اور خواتین نے گہری دلچسپی سے سپر مون کا نظارہ کیا۔