کوئٹہ‘ ضروری مرمتی کاموں کے باعث بجلی بند رہے گی

پیر 14 نومبر 2016 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 15نومبرکوشیخ ماندہ گرڈکے واسا فیڈر12بجے سے 3بجے تک جبکہ سٹی گرڈکے جناح روڈفیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک نیزسریاب گرڈکے سریابIIفیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں16نومبرکو سٹی گرڈکے بروری اورجناح روڈفیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :